میسورو،4؍اپریل (ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے 5؍اپریل کی رات 9 بجے اپنے اپنے گھروں میں لائٹ آ ف کر کے دیا جلانے کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مودی سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ کیا لائٹ آف کر کے دیپ جلانے سے کورونا وائرس سے نجات مل جائے گی؟
میسورو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران سدارامیا نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا وائرس سے نجات ملتی ہے تو ہمیں لائٹ آف کر کے دیا جلانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجنگڈھ کے کارخانہ کے ملازمت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملہ کی جانچ کی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ ملک چین سے خام اشیاء سے لدے کنٹینرلا نے کی وجہ سے کورونا وائرس ملازمین میں پھیلا ہے۔ افسر اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں، کنٹینر کے سیمپل کو لیباریٹری بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد واضح وجوہات کا پتہ چل جائے گا۔